سورة المؤمنون - آیت 26
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
نوح نے دعا کی : ''اے میرے پروردگار! ان لوگوں نے جو مجھے جھٹلایا ہے تو اس پر تو میری [٣١] مدد فرما''
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ : درحقیقت یہ قوم پر عذاب کی دعا ہے۔ نوح علیہ السلام نے یہ بد دعا کب کی اور کن الفاظ میں کی، اس کے لیے دیکھیے سورۂ قمر (۹، ۱۰)، سورۂ شعراء (۱۱۷، ۱۱۸) اور سورۂ نوح (۲۶، ۲۷)۔