سورة طه - آیت 107
لَّا تَرَىٰ فِيهَا عِوَجًا وَلَا أَمْتًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کہ آپ اس میں کوئی نشیب و فراز نہ دیکھیں [٧٥] گے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
لَا تَرٰى فِيْهَا عِوَجًا وَّ لَا اَمْتًا : ’’ عِوَجًا ‘‘ کجی، مراد نیچی جگہ ہے۔ ’’ اَمْتًا ‘‘ معمولی ابھری ہوئی جگہ، یعنی ہر بلندی اور پستی، حتیٰ کہ سمندروں کی گہرائی اور پہاڑوں کی بلندی ختم ہو کر پوری زمین بالکل ہموار ہو جائے گی، جس میں ذرہ برابر نیچی یا اونچی جگہ دکھائی نہ دے گی۔