سورة طه - آیت 49
قَالَ فَمَن رَّبُّكُمَا يَا مُوسَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
فرعون نے جواب دیا : '' موسیٰ ! تمہارا پروردگار ہے کون؟
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا يٰمُوْسٰى : یعنی وہ کون ہے جسے تم نے مجھے چھوڑ کر رب بنا رکھا ہے؟ واضح رہے کہ فرعون اپنے رب اعلیٰ ہونے کا دعوے دار تھا (نازعات : ۲۴) اور اپنے ’’الٰه‘‘ یعنی معبود ہونے کا بھی۔ (قصص : ۳۸)