سورة مريم - آیت 57

وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور ہم نے انھیں بلند مقام پر اٹھا لیا تھا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا: حدیثِ معراج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چوتھے آسمان پر ان سے ملاقات مذکور ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس مقام کے ’’ مَكَانًا عَلِيًّا ‘‘ (بہت اونچا مقام) ہونے میں کوئی شک نہیں۔ بعض لوگوں نے جو کہا ہے کہ انھیں زندہ آسمان پر اٹھایا گیا، تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی قوی سند کے ساتھ ثابت نہیں بلکہ صرف کعب کا قول ہے جو اسرائیلی روایات بیان کرتے ہیں۔