سورة الكهف - آیت 97

فَمَا اسْطَاعُوا أَن يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْبًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(اس طرح یہ بند ایسا بن گیا کہ) یاجوج ماجوج نہ تو اس کے اوپر چڑھ [٧٩] سکتے تھے اور نہ ہی اس میں کوئی سوراخ کرسکتے تھے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَمَا اسْطَاعُوْا اَنْ يَّظْهَرُوْهُ....: ’’ اسْطَاعُوْا ‘‘ بھی اصل میں ’’ اسْتَطَاعُوْا ‘‘ تھا، تخفیف کے لیے تاء حذف کر دی۔ چڑھنے کے لیے ہلکا لفظ ’’ اسْطَاعُوْا ‘‘ اور نقب کے لیے بھاری لفظ ’’ اسْتَطَاعُوْا ‘‘ استعمال فرمایا، کیونکہ ایسی دیوار پر چڑھنا اس میں نقب کی بہ نسبت آسان ہے۔