سورة الإسراء - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
تفسیر سورت الاسراء عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سورۂ بنی اسرائیل، سورۂ کہف اور سورۂ مریم کے متعلق فرمایا : (( إِنَّهُنَّ مِنَ الْعِتَاقِ الْأُوَلِ، وَ هُنَّ مِنْ تِلاَدِيْ )) [ بخاری، التفسیر، سورۃ بني إسرائیل : ۴۷۰۸ ] ’’یہ پہلی قدیم سورتوں میں سے ہیں اور یہ میرے قدیم مال میں سے ہیں۔‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ یہ سورت مکی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات سورۂ بنی اسرائیل اور سورۂ زمر پڑھا کرتے تھے۔ [مسند أحمد :6؍ 68، ح : ۲۴۴۴۲، عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنہا ۔ ترمذی : ۲۹۲۰، و صححہ الألباني ]