سورة الحجر - آیت 74
فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر ہم نے اس بستی کے اوپر کے حصہ کو نیچے کردیا اور ان پر کھنگر کی قسم کے پتھر برسائے [٣٨]
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اس آیت کی تفسیرسورۂ ہود(۸۲)میں دیکھیے۔قرآن مجید نے قوم لوط پر تین طرح کا عذاب ذکر فرمایاہے، پہلے ان پر ’’صَيْحَةٌ‘‘ (چیخ) کا عذاب آیا، پھر ان کی بستیوں کو الٹ دیاگیا اورآخرمیں ان پر پتھروں کی بارش برسائی گئی۔