سورة یونس - آیت 76
فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِندِنَا قَالُوا إِنَّ هَٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آگیا تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ ....: ’’ہماری طرف سے حق‘‘ اس حق کی عظمت کے بیان کے لیے ہے جو موسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے لے کر آئے۔ اس واضح حق کی تردید جب وہ کسی طرح نہ کر سکے تو اسے جادو کہہ دیا۔