سورة الانفال - آیت 14
ذَٰلِكُمْ فَذُوقُوهُ وَأَنَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابَ النَّارِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اور کافروں سے فرمایا) یہ عذاب تو اب چکھو اور (اس کے علاوہ) کافروں کو دوزخ کا عذاب ہوگا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ:’’ذٰلِكُمْ ‘‘ یہ مبتدا ہے اور اس کی خبر گزشتہ آیت میں مذکور ’’الْعِقَابِ ‘‘ ہے، یعنی ’’ذٰلِكُمُ الْعَذَابُ فَذُوْقُوْهُ ‘‘ ’’یہ ہے وہ عذاب سو اسے چکھو۔‘‘