سورة الانعام - آیت 162
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ ان سے کہئے کہ : میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت [١٨٥] سب کچھ رب العالمین کے لیے ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(161) اوپر کی آیت میں دین کی بنیادی بات کی طرف اشارہ ہے، اور اس آیت میں بعض جز ئیات کا ذکر کیا گیا ہے، اور نبی کریم (ﷺ) کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مشرکین کو بتا دیں جو غیر اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور غیروں کے نام پر ذبح کرتے ہیں کہ وہ ان کی تمام شرکیہ باتوں میں ان کے مخالف ہیں۔ اور ان کی نماز، ان کی قربانی اور ان کی زندگی اور ان کی موت، سب رب العالمین کے لیے مخصوص ہے،