سورة الانعام - آیت 117

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ مَن يَضِلُّ عَن سَبِيلِهِ ۖ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلاشبہ تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں اپنے نبی (ﷺ) کو متنبہ کیا ہے کہ کثرت آپ کے نزدیک حق کی دلیل نہیں ہونی چاہیے، اور کثرت کی بنیاد پر آپ کو اہل زمین کو اتباع نہیں کرنی چاہیے، ورنہ آپ راہ حق سے ہٹ جائیں گے، یہ کفار جو کثیر تعداد میں ہیں اس زعم باطل میں مبتلا ہیں کہ ان کے آباءاجداد حق پر تھے، اس لیے ان کی تقلید کرتے ہیں، ان کے پاس اس کے سوا کوئی دلیل موجود نہیں ہے کہ لوگوں کی اکثریت اسی دین پر قائم ہے جو ان کا بھی دین ہے، یہ لوگ اللہ کے بارے میں اٹکل پچو باتیں کرتے ہیں۔ کبھی کسی کو اللہ کا بیٹا کہتے ہیں، تو کبھی بتوں کو اللہ کے پاس اپنا سفارشی بتاتے ہیں، اور کبھی مردہ اور غیر اللہ کے نام پر چھوڑے گئے جانوروں کو حلال قرار دیتے ہیں۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ کارب خوب جانتا ہے کون اس کی راہ سے بھٹک جائے گا، اس لیے اس کے حال پر چھوڑدتیا ہے اور کون اس کی راہ کو اختیار کرے گا، تو اس کے لیے اس راہ پر چلنا آسان کردتیا ہے ،