سورة الانعام - آیت 98

وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَفْقَهُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور وہی تو ہے جس نے تمہیں ایک جان (آدم) [١٠١] سے پیدا کیا پھر (ہر ایک کے لیے) ایک جائے قرار ہے اور ایک سونپے جانے کی جگہ، یہ نشانیاں ہم نے ان لوگوں کے لیے کھول کر بیان کی ہیں جو سوجھ بوجھ رکھتے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(94) اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان قدرت تخلیق کی ایک اور مثال بیان کی گئی ہے، تاکہ اس کے کمال قدرت کا اثبات ہو، باری تعالیٰ نے انسان کو صرف آدم (علیہ السلام) سے پیدا کیا ہے، اور وہ اس طرح کہ باپ کی پیٹھ میں نطفہ کو پیدا کیا، اور پھر اسے ماں کے رحم میں پہنچا یا، جہاں وہ تخلیق و نمو کے مختلف مراحل سے گذر تا ہے، اور پھر انسان بن کر پیدا ہوتا ہے۔