سورة الانعام - آیت 79

إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا ۖ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

میں نے تو اپنا چہرہ یکسو ہو کر اس ذات کی طرف کرلیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں شرک کرنے والوں سے نہیں ہوں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(74) ابرا ہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ اب میں نے اپنی نیت اور اپنی ہر عبادت اور عمل صالح کو اللہ کے لئے خالص کردیا ہے، اور اپنے قلب وروح کی گہرائیوں میں اسی محبت کو بسا لیا ہے، اس ذات پاک کی محبت جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے۔ اور تمام ادیان باطلہ اور عقائد فاسدہ سے دوری اختیار کرتے ہوئے اعلان کرتا ہوں کہ میں مشرک نہیں ہوں۔