سورة البقرة - آیت 77
أَوَلَا يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا وہ (یہود) یہ نہیں جانتے [٩١] کہ اللہ تعالیٰ ہر اس چیز کو جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں اور جسے وہ ظاہر کرتے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
124: علمائے یہود کے ذکر کے بعد ان کے عوام کا ذکر ہورہا ہے کہ کفر و ضلالت میں سبھی برابر ہیں، ، اس لیے کہ ان کے انبیاء جن کی وہ اولاد ہیں، ان کے لیے اللہ کے یہاں شفاعت کریں گے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر ایسی بے بنیاد تمنائیں ان کے دل و دماغ کی آماجگاہ تھیں جن کی ان کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی اور جنہیں محض اپنے علماء کی تقلید میں اپنے ایمان کا حصہ بنا لیا تھا۔