سورة الانعام - آیت 37

وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ ۚ قُلْ إِنَّ اللَّهَ قَادِرٌ عَلَىٰ أَن يُنَزِّلَ آيَةً وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ کہتے ہیں کہ ’’ہم پر ہمارے پروردگار کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں [٤٢] اتارا گیا ؟‘‘ آپ انہیں کہئے کہ معجزہ اتارنے پر تو اللہ ہی قادر ہے لیکن بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر نادان ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(40) مشر کین مکہ کی ایک اور ہٹ دھرمی بیان کیا جا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ایسی ایسی کھلی نشانیاں دیکھ لینے کے باوجود جنہیں دیکھ کر پہاڑ جھک جائیں وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کوئی مافوق العادہ نشانی کیوں نہیں بھیج دیتا ؟ اللہ نے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا کہ اللہ بے شک ایسی نشانی اتار نے پر قادر ہے لیکن ایسا مطا لبہ کرنا جہالت ونادانی ہے۔ کیونکہ اس کے بعد بندے کا وہ اختیار ختم ہوجاتا ہے جو شرعی احکام وفرائض کی بنیاد ہے اور ایسی نشانی کے انکار کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ قوم پھر یکسر ہلاک کردی جاتی ہے۔