سورة الانعام - آیت 4

وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب بھی ان کے پاس ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی [٤] آئی تو وہ اس سے اعراض ہی کرتے رہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(6) کفارمکہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ جب بھی کوئی نشانی اللہ کی طرف سے آئی، جیسا کہ ابھی کچھ نشا نیوں کا ذکر آیا، تو انہوں نے ان سے عبرت حاصل کرنے اور استفادہ کرنے کے بجائے اعراض و انکار سے کام لیا۔