سورة المآئدہ - آیت 98

اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَأَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور خوب جان لو کہ اللہ سزا دینے میں بھی سخت ہے اور وہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا بھی ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(122) اللہ کی حرمتوں کو پامال کرنے والوں کے لیے عقاب شدید کی وعید اور ان کی حفاظت کرنے والوں کے لیے رحمت وغفران کا وعدہ ہے۔