سورة المآئدہ - آیت 46

وَقَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِهِم بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ ۖ وَآتَيْنَاهُ الْإِنجِيلَ فِيهِ هُدًى وَنُورٌ وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور ان پیغمبروں کے بعد ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی نازل شدہ کتاب تورات کی تصدیق کرنے والا تھا۔ ہم نے اسے انجیل عطا کی جس میں ہدایت اور روشنی تھی، یہ کتاب بھی اپنے سے پہلی کتاب تورات [٨٥] کی تصدیق کرتی تھی اور پرہیزگاروں کے لیے اس میں ہدایت بھی تھی اور نصیحت بھی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

68۔ تورات سے متعلق حکم بیان کرنے کے بعد اب انجیل سے متعلق حکم بیان کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد بنی اسرائیل کی رہنمائی کے لیے بہت سے انبیاء بھیجے ان سب کے بعد عیسیٰ (علیہ السلام) مبعوث ہوئے جن کو اللہ نے انجیل عطا کیا، اور جنہوں نےتورات کی تصدیق کی، اور اس کے احکام کو انجیل میں نازل شدہ آیات کے ذریعہ منسوخ قرار دیا۔