سورة العصر - آیت 2
إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلاشبہ انسان گھاٹے [٢] میں ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(2)اللہ تعالیٰ نے فرمایا : زمانے کی قسم ! انسان گھاٹے میں ہے، اس لئے کہ وہ دنیا میں جب تک زندہ رہتا ہے، اسے کوئی نہ کوئی پریشانی لاحق ہوتی رہتی ہے اور اگر کفر پر موت ہوجاتی ہے تو اس کا ٹھکانا جہنم ہوتا ہے اور اپنی عزیزترجان کو بھی کھو بیٹھتا ہے یعنی جہنم میں جانے کے بعد ہمیشہ کے لئے اس کی جان عذاب میں مبتلا رہے گی۔