سورة التکاثر - آیت 3
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ایسا ہرگز نہیں چاہئے، جلد ہی تم جان [٣] لو گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(3/4) اس وقت تمہاری آنکھوں کا پردہ ہٹ جائے گا اور حقیقت تمہارے سامنے کھل کر آجائے گی، لیکن اس وقت ایمان و یقین کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ لفظ ” کلا“ اس بات پر تنبیہہ کے لئے ہے کہ دنیا کی حرص و ہو اس والے اپنی حرکتوں سے باز آجائیں، ورنہ قیامت کے دن وہ اس کا انجام اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ آیت(4) میں اسی تنبیہ ووعید کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ حب دنیا اور فخر و مباہات میں لگے رہے اور اللہ کی یاد سے غافل رہے تو عنقریب روز قیامت اپنا براانجام دیکھ لیں گے۔