سورة القارعة - آیت 10

وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور آپ کیا جانیں کہ وہ کیا چیز ہے؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیات (10/11) میں جہنم کی ہولناکیوں اور اس کے عذاب کی سختی کا احساس دلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا کہ آپ کو کیا معلوم کو وہ ﴿هَاوِيَةٌ کیا ہے؟ پھر خود ہی اس کا جواب دیا کہ وہ تو جہنم کی دہکتی ہوئی آگ ہے، جس کی گری دنیا کی آگ کی گرمی سے ستر گنا زیادہ ہوگی، جیسا کہ صحیحین میں ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے، رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا کہ لوگو ! تمہاری یہ آگ جسے ابن آدم سلگاتا ہے، جہنم کی آگ کے ستر حصے کا ایک حصہ گرم ہے۔ اللھم انا نستجیربک من نارجھنم۔