سورة الزلزلة - آیت 4

يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس روز وہ اپنی پوری خبریں بیان کردے گی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(4)اس دن زمین پر انسانوں نے جو بھی عمل خیر و شر کیا ہوگا زمین اس کی گواہی دے گی ۔ احمد، ترمذی، نسائی اور حاکم وغیرہ نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ﴿ يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا Ĭ پڑھا اور کہا : کیا تم لوگ جانتے ہو کہ زمین کی خبریں کیا ہیں؟ صحابہ نے کہا : اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں تو آپ نے فرمایا : اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر بندے اور بندی کے بارے میں ان اعمال کی گواہی دے گی جو اس نے زمین پر کیا تھا یہی اس کی خبریں ہیں۔