سورة البينة - آیت 1
لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنفَكِّينَ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو کافر [٢] تھے وہ (اپنے کفر سے) الگ ہونے والے [٣] نہ تھے تاآنکہ ان کے پاس روشن دلیل نہ آجائے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(1)اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ یہود و نصاری اور بتوں کے پجاری کفر و ضلالت کی وادیوں میں بھٹکتے رہے۔ اور مرور زمانہ کے ساتھ انکا کفر بڑھتا ہی گیا، یہاں تک کہ اللہ کی طرف سے دلیل واضح اور برہان ساطع آگیا، یعنی نبی کریم (ﷺ) بحیثیت نبی و رسول مبعوث ہوئے اور ان پر اللہ کی کتاب نازل ہوئی تب انہوں نے حق کو پہچانا اور ان میں سے کچھ لوگ اسلام میں داخل ہوئے اور کچھ کفر پر ہی باقی رہے یہاں تک کہ ان کی موت آگئی۔