سورة القدر - آیت 4

تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

روح اور فرشتے اس رات اپنے پروردگار کے اذن سے ہر حکم لے کر نازل [٣] ہوتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4)اس لئے کہ اس میں فرشتے اور جبریل (علیہ السلام) اپنے رب کے حکم سے آسمان سے زمین پر اترتے ہیں درانحالیکہ ان کے پاس آنے والے سال سے متعلق رب العالمین کے تمام فیصلے اور احکام ہوتے ہیں جیسا کہ سورۃ الدخان آیات(4/5) میں آیا ہے : ﴿فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ Ĭ” اسی رات میں ہر پر حکمت کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے، ہمارے پاس سے حکم ہو کر، ہم ہی ہیں رسول بنا کر بھیجنے والے“۔