سورة العلق - آیت 14

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تو کیا وہ یہ نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ دیکھ [١٠] رہا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14) کیا اسے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کے تمام کرتوتوں سے باخبر ہے اور آپ کو ڈرانے اور دھمکانے کے لئے وہ جو بھی حرکتیں کرتا ہے اس سے اچھی طرح واقف ہے۔