سورة العلق - آیت 4

الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جس نے قلم کے ذریعہ [٥] علم سکھایا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(4/5)جس نے پڑھنا لکھنا سکھا کر انسان پر احسان عظیم کیا ہے اور جس نے قلم کے ذریعہ اسے وہ سب سکھایا جو وہ پہلے سے نہیں جانتا تھا۔