سورة التين - آیت 2
وَطُورِ سِينِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور طور سینا [٣] کی
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(2)اور ﴿وَطُورِ سِينِينَ Ĭ فلسطین میں وہ سینا پہاڑ ہے جہاں انسانی تاریخ کا عظیم ترین واقعہ پیش آیا تھا، بنی اسرائیل کے عظیم بنی موسیٰ بن عمران سے اللہ تعالیٰ اس پہاڑ کے دامن میں کئی بار ہم کلام ہوا تھا اور رب العالمین کی تجلی سے ایک بار وہ پہاڑ چکنا چور ہوگیا تھا۔