سورة الضحى - آیت 8
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور آپ کو مفلس پایا [٧] تو مالدار کردیا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(8)اور آپ کو آپ کے رب نے محتاجی و فقیر پایا، تو آپ کی محتاجی دور کردی آپ کے والد کا ترکہ (ام ایمن) باندی اور چند اونٹوں کے سوا کچھ بھی نہ تھا، اللہ نے آپ کو قناعت دی چنانچہ آپ نے کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا اور جب بڑے ہوئے تو اللہ نے آپ کی شادی خدیجہ (رض) سے کرا دی جنہوں نے اپنی ساری دولت آپ کے قدموں میں رکھ دی اور جب نبی ہوئے اور مدنی زندگی میں فتوحات کا سلسلہ شروع ہوا تو اموال غنائم، زکاۃ و خراج اور اموال جزیہ کے ذریعہ اللہ نے آپ کی اور آپ کے صحابہ کی غربت و محتاجی دور کردی ہے۔