سورة الضحى - آیت 7

وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور راہ سے بھولا [٦] ہوا پایا تو راہ دکھا دی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7)اور آپ کو آپ کے رب نے رشد و ہدایت سے غافل پایا تو آپ کی رہنمائی کی اور دنیا والوں کے لئے آپ کو امام بنا دیا آپ بھی دیگر اہل مکہ کی طرح علم شریعت سے آگاہ نہیں تھے اور ایمان و اسلام کی کوئی بات نہیں جانتے تھے (اگرچہ آپ نے کبھی کسی گناہ کا ارتکاب نہیں کیا تھا) جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الشوریٰ آیت (52) میں فرمایا ہے : ﴿مَا كُنتَ تَدْرِي مَا الْكِتَابُ وَلَا الْإِيمَانُ Ĭ ” آپ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ہے اور نہ ایمان کی کوئی بات جانتے تھے“ تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنا رسول بنا لیا اور اپنی پیغامبری کے لئے آپ کو چن لیا۔