سورة الضحى - آیت 4
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور آپ کے لیے [٣] آخری دور ابتدائی دور سے یقینا بہتر ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4)اور اللہ تعالیٰ آئندہ آپ کا خیال رکھے گا ہر آنے والا دن آپ کے لئے گزشتہ دن سے بہتر ہوگا، چنانچہ نبی کریم (ﷺ) کے درجات اللہ کی نگاہ میں بلند ہوتے رہے، آپ کے دشمن مغلوب ہوتے گئے اور آپ کا دین غالب ہوتا گیا اور دن بہ دن آپ پر اللہ تعالیٰ کے انعامات و احسانات بڑھتےہی گئے اور آپ کا مقام اونچا سے اونچا ہوتا گیا، یہاں تک کہ آپ اپنے رب کے نزدیک اس مقام پر فائز ہوگئے جو اولین و آخرین میں سے کی کو نصیب نہیں ہوا۔