سورة الليل - آیت 13
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور آخرت اور دنیا (دونوں کے) ہم ہی [٦] مالک ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (13) میں فرمایا کہ آخرت اور دنیا کی تمام چیزوں کا وہی تنہا مالک ہے اور وہی ان میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف کرتا ہے، ساری مخلوق عاجز و درماندہ اور محتاج و فقیر ہے، ان کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے، اس لئے دنیا و آخرت کی کوئی بھی بھلائی صرف اسی سے مانگی جانی چاہئے اور طغیان و سرکشی کرنے والے کو اس کے عقاب و عذاب سے ڈرتے رہنا چاہئے۔