سورة الليل - آیت 8
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جس نے بخل کیا اور بے پروا بنا رہا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(8)اور جو اپنے مال سے اللہ کے عائد کردہ حقوق کو ادا نہیں کرتا اور صدقہ و خیرات نہیں کرتا، اور اپنے مال و اولاد اور جاہ و حشمت کے نشے میں، نیک اعمال کر کے ہماری قربت حاصل نہیں کرتا۔