سورة الشمس - آیت 15

وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور وہ ایسی تباہی کے انجام [١٥] سے ڈرتا نہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(15)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اسے ان کی ہلاکت و بربادی کے سبب کسی کا خوف نہیں ہے اس لئے کہ وہ سب کا مالک اور سب کا رب ہے، وہ اپنے بندوں پر غالب و قاہر ہے، کوئی نہیں جو اس کے فیصلوں پر اعتراض کرسکے۔