سورة الشمس - آیت 12
إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جبکہ ان کا سب سے [١١] بڑا بدبخت بپھر اٹھا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12)یہ طغیان و سرکشی یا عذاب کا جھٹلایا جانا اس وقت وقوع پذیر ہوا جب سردار ان قبیلہ نے اپنے بدبخت ترین آدمی ” قدار بن سالف“ کو اس بات پر ابھارا کہ وہ اونٹنی کو ہلاک کر دے۔