سورة الشمس - آیت 2
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے [٢] آئے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2)اور ماہتاب کی قسم ! جب وہ چودہویں رات کو غرور آفتاب کے بعد ماہ کامل بن کر طلوع ہوتا ہے اور پوری دنیا پر اس کی روشنی پھیل جاتی ہے۔