سورة البلد - آیت 11
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی [٩] سے گزرنے کی ہمت نہ کی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(11)ان نعمتوں کا تقاضا یہ تھا کہ وہ اپنے رب کا شکر گزار بندہ بنتا اور انہیں ارتکاب معاصی کے لئے استعمال نہ کرتا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا بلکہ اپنی خواہش نفس کی پیروی کرتا رہا اور نیکی وتقویٰ کی دشوار گزار راہ پر چل کر منزل کو پانے کی کوشش نہیں کی، یعنی نفس اور شیطان کی نافرمانی کر کے اللہ کی اطاعت و بندگی میں نہیں لگا اور اس راہ کی کٹھنائیوں سے کتراتا رہا اور حصول جنت کی کوشش نہیں کی۔