سورة البلد - آیت 9

وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ایک زبان اور دو ہونٹ [٧] بھی؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9)اور زبان اور دو ہونٹ دیئے ہیں جنہیں حرکت دے کر وہ بولتا ہے اور جن کے ذریعہ وہ اپنے منہ کا اندرونی حصہ اور دانتوں کو چھپاتا ہے، تاکہ اس کی شکل و صورت اچھی لگے۔