سورة البلد - آیت 5
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ کوئی اس پر [٤] قطعاً قابو نہ پاسکے گا ؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5)اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ Ĭ یعنی وہ اپنے دل کی بیماری اور اس کی قساوت کی وجہ سے سمجھنے لگا کہ قیامت نہیں آئے گی اور کوئی ذات اسے مغلوب کرنے پر قادر نہیں ہے۔