سورة الفجر - آیت 20

وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور مال سے بہت [١٣] زیادہ محبت کرتے ہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(20)اللہ تعالیٰ نے آگے فرمایا کہ تم مال سے شدید محبت کرتے ہو، اسی لئے تو اسے تجوریوں میں تہ بہ تہ جما کر رکھتے ہو اور غریبوں، بیواؤں، یتیموں اور بے کسوں پر خرچ نہیں کرتے ہو۔