سورة البقرة - آیت 53
وَإِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور (اسی میقات کے دوران) ہم نے موسیٰ کو کتاب اور قانون فیصل دیا تاکہ تم ہدایت کی راہ پا سکو
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
106: اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو بنی اسرائیل کی ہدایت کے لیے تورات دی یہ اللہ کی عظیم نعمت تھی، یہاں اسی نعت کی یاد دہانی ہے، تاکہ اس میں موجود بشارت کے مطابق رسول اللہ (ﷺ) پر ایمان لا کر اور دین اسلام پر عمل کر کے گمراہی سے نجات حاصل کریں۔ آیت میں (کتاب) سے مراد یا تو تورات ہے جس کی ایک اہم صفت فرقان ہے، یعنی وہ حق و باطل کے درمیان فرق کرتی ہے، یا کتاب سے مراد تورات اور فرقان سے مراد وہ معجزات ہیں جو اللہ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کفر و ایمان کے درمیان تفریق کرنے کے لیے دئیے تھے۔