سورة الفجر - آیت 14
إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلاشبہ آپ کا پروردگار تو تاک [١١] میں ہوتا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(14)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ کا رب ہر کافر و سرکش اور ظالم و جابر کے گھات میں بیٹھا ہوا ہے، ان کے اعمال بد کو اکٹھا کر رہا ہے، تاکہ انہیں دنیا میں سزا دے اور آخرت میں انہیں جہنم رسید کرے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس سے مقصود بندوں کو ارتکاب معاصی سے ڈرانا اور انہیں طاعت و بندگی کی رغبت دلانی ہے اور یہ بات آیت سے بالکل واضح ہے۔