سورة الغاشية - آیت 22
لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آپ ان پر محاسب [١٠] نہیں ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22)کسی کو ایمان لانے اور راہ راست اختیار کرنے پر مجبور کرنا آپ کا کام نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ ق آیت (45)میں فرمایا ہے : ﴿وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِجَبَّارٍ ۖ فَذَكِّرْ بِالْقُرْآنِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ Ĭ” اور آپ اس بات کے مکلف نہیں ہیں کہ لوگوں کو ایمان لانے پر مجبور کریں، پس آپ قرآن کے ذریعہ ان لوگوں کو سمجھاتے رہئے جو میرے وعید سے ڈرتے ہیں۔ “