سورة الغاشية - آیت 13
فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس میں اونچے رکھے ہوئے تخت ہوں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(13)اور وہاں اہل جنت کے لئے اونچے عالیشان بستر لگے ہوں گے، جن پر لیٹے ہوئے وہ جنت کی دیگرتمام نعمتوں کا نظارہ کرتے رہیں گے۔