سورة الطارق - آیت 10

فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تو انسان کے پاس نہ کوئی اپنا زور ہوگا اور نہ ہی [٨] کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10)اور کافر انسان کے پاس نہ خود کوئی قوت ہوگی جس کے ذریعہ اللہ کے عذاب کو ٹال سکے اور نہ اس کا کوئی مددگار ہوگا جو آگے بڑھ کر اسے عذاب سے نجات دلا سکے گا، اس کی بے بسی انتہا کو پہنچی ہوگی اور انتہائے بے چارگی میں اپنے برے انجام کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوگا۔