سورة الطارق - آیت 8

إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یقینا اللہ اسے لوٹانے (دوبارہ پیدا کرنے) پر قادر [٦] ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8)اسی حقیقت کو اللہ تعالیٰ نے یوں بیان فرمایا ہے کہ وہ رب ذوالجلال جو تمام انسانوں کا نگراں و محافظ ہے، وہ یقینا انہیں دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔