سورة الطارق - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

سورۃ الطارق مکی ہے، اس میں سترہ آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الطارق نام : پہلی اور دوسری آیت میں لفظ ” الطارق“ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ ﴿وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی احمد، طبرانی اور امام بخاری نے اپنی ” تاریخ“ میں خالد العددانی سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ثقیف کے بازار میں ﴿وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ Ĭ پڑھی تھی اور انہوں نے زمانہ جاہلیت میں ہی اسے رسول اللہ (ﷺ) سے سن کر یاد کرلیا تھا۔