سورة البروج - آیت 13
إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(13)اللہ تعالیٰ نے آگے فرمایا کہ اس کے لئے ظالموں کی گرفت کرناکوئی بڑی بات نہیں، اس لئے کہ وہ بے پایاں قدرت کا مالک ہے، وہ جب بھی کوئی چیز چاہتا ہے، پلک جھپکتے وہ چیز وجود میں آجاتی ہے اس کی قدرت بے پایاں کا مظہر یہ بھی ہے کہ وہ یہ چیز کو پہلی بار پیدا کرنے پر قادر ہے اور اس کے ہلاک ہونے کے بعدوہ جب چاہے گا اسے دوبارہ وجود میں لے آئے گا، کوئی چیز اس کی مشیئت کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔