سورة البروج - آیت 3

وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز [٢] کی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3)اور یوم جمعہ اور یوم عرفہ کی قسم ،صاحب محاسن التنزیل نے ﴿وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ Ĭ کی تفسیر یہ بیان کی ہے کہ ہر اس مخلوق کی قسم ! جس کے اندر حس ہے، جس کے ذریعہ وہ محسوس و مشاہدہ کرتی ہے اور ہر اس مخلوق کی قسم ! جسے بذریعہ حس محسوس و مشاہدہ کیا جاتا ہے، یعنی ان تمام مخلوقات کی قسم جن کا مشاہدہ کیا جاتا ہے، امام شوکانی نے احادیث و آثار کی بنیاد پر پہلی تفسیر (یعنی شاہد سے مراد یوم جمعہ اور مشہود سے یوم عرفہ) کو ترجیح دی ہے۔