سورة الانشقاق - آیت 22

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلکہ کافر لوگ تو (الٹا) [١٧] جھٹلا دیتے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(22)مشرکین قریش قرآن پر ایمان لانے کے بجائے اس کی تکذیب کرتے ہیں مفسرین لکھتے ہیں کہ ان کی یہ تکذیب اس بنا پر نہیں تھی کہ قرآن کریم کے کلام الٰہی ہونے کے دلائل ناکافی تھے، قرآن کریم نے ان کے دلوں کے بند دروازوں کو ضرور کھولا، اور اس کی آواز ان کے ضمیر کی گہرائیوں تک ضرور پہنچی اور انہیں یقین ہوگیا کہ یہ کلام الٰہی ہے، لیکن محض کبر و غرور کے سبب وہ ایمان نہیں لائے ۔