سورة الانشقاق - آیت 11
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
تو وہ ہلاکت کو پکارے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(11)ان بدبختوں کوجب اپنی حرماں نصیبی کایقین ہوجائےگا،اورمعلوم ہوجائےگاکہ ان کےلئےجھنم کافیصلہ کردیاگیاہے،تووہ دھاڑیں مارمارکرروئیں گےاورکہیں گےہائےہماری ہلاکت وبربادی۔